International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 12, 2008

امریکہ پرگیارہ ستمبر جیسا پھر حملہ ہوا تو اس کا ممکنہ منصوبہ پاکستان میں ہو گا۔ صدر بش



ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لئے تمام آپشنز موجود ہیں ‘ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے لئے کوشاں اور عراقی مزاحمت کاروں کو مالی تعاون فراہم کر رہا ہے ‘ امریکی صدر کا ’’ اے بی سی نیوز ‘‘چینل کو انٹرویوواشنگٹن ۔ امریکہ کے صدرجارج ڈبلیو بش نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ پر گیارہ ستمبر جیسے حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اگر پھر اس قسم کا کوئی حملہ ہوا تو اس کی ممکنہ منصوبہ بندی پاکستان کے علاقوں میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے کی جائے گی۔ امریکہ کے ’’ اے بی سی نیوز‘‘ ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں امریکی صدر بش نے کہا کہ اگر امریکہ پر حملہ کا منصوبہ افغانستان میں کیا جا رہا ہوتا تو اس کا قلع قمع کردیا جاتا امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ پر گیارہ ستمبر جیسا پھر حملہ ہوا تو اس کی ممکنہ منصوبہ بندی پاکستانی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کی جانب سے کی جائیگی ۔ ایک سوال کے جواب بش نے کہا ہے کہ امریکہ کا ایران پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے مسئلے کا سفارتی حل ان کی پہلی ترجیح ہے ۔ تاہم اسے جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لئے تمام آپشنز موجود ہیں ۔ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کررہاہے ۔ انہوں نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول عراق میں مزاحمت کاروں کو مالی تعاون اور مسلح کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے عراق میں دخل اندازی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ امیدوار بارک اوباما کو ایران سے مذاکرات شروع کرنے کے بیان پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے کوئی بھی مذاکرات کثیر الجہتی فورم پر ہونے چاہئیں ورنہ ایران کو غلط پیغام ملے گا ۔

No comments: