International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 16, 2008

سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آزاد خود مختار الیکشن کمیشن بنایا جائے ۔یورپی یونین الیکشن آبزرور رپورٹ کی سفارشات



چیف الیکشن آبزرور مائیکل گیلز کا اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سفارشات پر تبادلہ خیالانتخابی فہرستیں صاف شفاف بنانے اور انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع دیئے جانے پر اتفاق ،12 اکتوبر 1999 ء کے فوجی اقدام کے خلاف یورپی یونین کے موقف پر ملاقات میں اس کا شکریہ ادا کیا ‘ راجہ ظفر الحق
اسلام آباد ۔ یورپی یونین کے الیکشن آبزرور نے 18 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی مبصر رپورٹ میں حکومت پاکستان کو سیاسی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے آزاد و خود مختار الیکشن کمیشن کے قیام اور انتخابی فہرستیں صاف شُاف بنانے کی سفارشات کو شامل کیا ہے ۔ بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کے چیف الیکشن آبزرور مائیکل گیلز نے اپنے وفد کے ہمراہ ملک کی حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں سے مشترکہ ملاقات کی ۔ ان میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد ‘ پی پی پی پی کے راہنما سید نیئر حسین بخاری ‘ سابق وزیر اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے راہنما نثار اے میمن ‘ عطیہ عنایت اللہ اور عوامی نیشنل پارٹی و ایم کیو ایم کے نمائندے شامل تھے ۔ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے مشترکہ ملاقات میں 18 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے یورپی یونین کے مبصرین کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کو یورپی یونین کی سفارشات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی ۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے 18 فروری کے انتخابات کے حوالے سے اپنے نکتہ نظر اور موقف سے بھی یورپی یونین کو آگاہ کیا ۔ یورپی یونین اور سیاسی جماعتوں کے درمیان اس اجلاس میں جمہوری عمل کے استحکام کے لئے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے آزاد و خودمختار الیکشن کمیشن پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ جبکہ اس سفارش کو یورپی یونین کی مبصر رپورٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اپنی سفارشات میں یورپی یونین نے انتخابی فہرستوں کی شفائیت پر بھی زور دیا ۔ ملاقات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت و آئین کی بحالی کے حوالے سے اختیار کئے گئے موقف کو احسن قرار دیا ۔ بالخصوص 12 اکتوبر 1999 ء کے فوجی اقدام کے خلاف یورپی یونین نے جس موقف کا اظہار کیا اور پاکستان میں جمہوریت آئین اور بنیادی حقوق کی بحالی کا جو مطالبہ کیا تھا یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں خامیاں موجود ہیں فہرستوں میں دہرے ووٹ در ج ہیں جس کا یورپی یونین کے مبصرین کی رپورٹ میں بھی ذکر موجود ہے ۔ صاف شفاف انتخابات کے لئے درست انتخابی فہرستیں ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے اپنے موقف کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ انتخابات کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع حاصل نہیں تھے ۔ صدر کی جانب سے ایک سییاسی جماعت کی پشت پناہی کی جا رہی تھی ۔ راجہ ظفرا لحق نے یورپی یونین کے ساتھ اس اجلاس کو مفید قرار دیا ۔

No comments: