International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 16, 2008

میرے قتل کے لیے قاتل کو رقم دی جاچکی ہے،ارباب رحیم




کراچی . سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ کے رہنماء ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت بڑھتی جارہی ہے، عوام خود اسکا جائزہ لیں، میرے خلاف ڈھونڈ ڈھونڈ کر مقدمات بنائے جارہے ہیں،انھوں نے یہ باتیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں،انھوں نے الزام عائد کیا کہ میرے قتل کے لیے قاتل کو رقم بھی ادا کی جاچکی ہے،اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سندھ کے وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ارباب رحیم نے کہا کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا ہے حالانکہ حکومت کبھی کہتی ہے کہ ای سی ایل ختم کردیا گیا ہے پتہ نہیں حقیقت کیا ہے۔

No comments: