International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 16, 2008

قانونِ کرایہ داری کا مسلئہ جلد حل ہو نے والا ہے تاجر خوشخبری سننے کے لیے تیار رہیں۔ملک سہیل حسین تجارت مقدس پیشے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں ری


اسلام آباد ( ایسوسی ایٹڈ پریس سروس ) نائب صدر قومی تاجر اتحاد و جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ویلفییر ایسوسی ایشن بلیو ایریا ملک سہیل حسین نے جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ تاجر اپنی صفوں میں اتحاد کا مظاہرہ کر کے بلیو ایریا کی مارکیٹ کو پاکستان کی سب سے خوبصورت اور سہولتوں سے مزین مارکیٹ بنایا جا سکتا ہے اور موجودہ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف بطور تاجر لوڈ شیڈنگ کا مسلئہ ختم کر دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بلیو ایریا کی تاجر برادری کو اسلام آباد چیمبر فیڈ ریشن چیمبر اور قومی تاجر اتحاد میںاور مصالحتی کمیٹیوں میں نمائندگی ملی ہے اور گذشتہ تین سالوں میں صدر بلیو ایریا ٹریڈرز ویلفییر ایسوسی ایشن ظفر بختاروی کی سربراہی میں چیرمین سی ڈی اے،آئیسکو ،چیف کمشنر،جی ایم نادرن سوئی گیس،انکم ٹیکس کے ممبران کو مدعو کر کے تاجروں کے بہت سے مسائل حل کروائے اور عنقریب قانونِ کرایہ داری کا مسلئہ جلد حل ہو جائے گا اور تاجروں کو جلد یہ خوشخبری سنائی دی جائے گی۔پارکنگ اور صفائی کے مسائل حل کرانے پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔بلیو ایریا ٹریڈرز ویلفیرز ایسوسی ایشن کے صدر ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ انتحاب میں وہ کسی عہدے کے امیدوار نہیں ہوں گے اور ایک کارکن کی حیثیت سے خدمت کرتے رہیں گے۔ان کا مقصد تاجروں کی عزت کو بحال کروانا ہے کیونکہ تاجروں کو وہ عزت نہیں دی گی ہے اور یہ برداشت نہیں کیا جائے گاکہ پولیس یا سی ڈی اے کے اہلکاران تاجروں کو کاروبار سے اٹھا کر لے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جس طرح بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئی اس حساب سے خوشحالی نہیں ہوئی اور ہم سب کو اس ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک تاجر کی حیثیت سے اپنا حصہ ادا کرنا ہوگاکیونکہ تجارت ایک مقدس پیشہ ہے اور تاجر معیشت کے فروغ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔اجلاس میں چیرمین الیکشن کمیشن حاجی امتیاز نے تاجروں کی درخواست پر الیکشن کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے24 اپریل تک کرانے کا اعلان کیااور کہا کہ کاغذات جمع کرانے کی تاریخ 19اپریل ہے۔اجلاس میںپاکستان کمپیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور اسلام آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر منور اقبال نے شرکت کی اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی قومی تاجر اتحاد کے نائب صدر اور جنرل سیکرٹری ٹریڈرز ویلفیرز ایسوسی ایشن ملک سہیل حسین نے بلیو ایریا کے تاجروں شوکت عباسی ، ساجد عباسی ،اسد رشد ،سید امین پیرزادہ،اقبال ماجد ، شیخ بلال احمد، اور صابر کاظمی کی خدمات کو سراہا۔

No comments: