اے لا باما ... امریکانے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور انداز میں مدد کرے گا ۔امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے ریاست اے لا باما میں اعزازی ڈگری وصول کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ امریکا پاکستان میں آزاد عدلیہ کے قیام ،قانون کی حکمرانی قائم کرنے اور آزاد میڈیا کے قیام کے لیے پاکستانی عوام کی کوششوں کی حمایت کرے گا ۔۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے امریکا پاکستان تعاون بہت ضروری ہے۔یہ ضروری ہے کہ امریکا پاکستان اور افغانستان میں عوامی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کرے کیونکہ دہشت گردی کا جواب صرف طاقت ہی نہیں بلکہ ان حالات کو بھی ختم کرنا ہے جو دہشت گردی پھیلانے کا باعث بنتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنی فوج پرکنٹرول کرنے کے لیے ٹھو س سویلین ڈھانچہ قائم کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مبار ک باد کے مستحق ہیں کہ مشکل حالات کے بعد 18فروری کو ہونے والے انتخابات میں جمہوری طاقتوں کا ساتھ دیا اور انتہا پسندوں کی کمر توڑ کر ثابت کیا کہ پاکستانی جمہوریت پسند قوم ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 16, 2008
پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے میں بھرپورمددکرینگے،امریکا
اے لا باما ... امریکانے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور انداز میں مدد کرے گا ۔امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے ریاست اے لا باما میں اعزازی ڈگری وصول کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہاکہ امریکا پاکستان میں آزاد عدلیہ کے قیام ،قانون کی حکمرانی قائم کرنے اور آزاد میڈیا کے قیام کے لیے پاکستانی عوام کی کوششوں کی حمایت کرے گا ۔۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے امریکا پاکستان تعاون بہت ضروری ہے۔یہ ضروری ہے کہ امریکا پاکستان اور افغانستان میں عوامی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کرے کیونکہ دہشت گردی کا جواب صرف طاقت ہی نہیں بلکہ ان حالات کو بھی ختم کرنا ہے جو دہشت گردی پھیلانے کا باعث بنتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اپنی فوج پرکنٹرول کرنے کے لیے ٹھو س سویلین ڈھانچہ قائم کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مبار ک باد کے مستحق ہیں کہ مشکل حالات کے بعد 18فروری کو ہونے والے انتخابات میں جمہوری طاقتوں کا ساتھ دیا اور انتہا پسندوں کی کمر توڑ کر ثابت کیا کہ پاکستانی جمہوریت پسند قوم ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment