International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, May 13, 2008
ڈ سکہ کی خبریں
ڈسکہ( اے پی ایس)نہر بی آر بی پل بھروکے ڈسکہ میں تیرتی ہوئی نامعلوم 40سالہ نوجوانکی نعش بر آمد ہوئی جس سے متعلق پولیس کا خیال ہے کہ نوجوان ہفتوں قبل ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا یا اسے قتل کر کے نہر میں ڈبو دیا تھا جسکی وجہ سے نعش مسخ ہوئی اور ہاتھوں کی انگلیوں میں طلائی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں بمبانوالہ اور سٹی ڈسکہ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نعش کو نہر سے نکال کر مقامی ہسپتال ڈسکہ میں پوسٹ مارٹم اور مصروف تفتیش ہے
ڈسکہ( ا ے پی ایس)ڈسکہ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان بار کونسل کے فیصلہ کے مطابق 12مئی 2007ئ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے کراچی پہنچنے پر قتل و غارت گری میں بے پناہ شہریوں کے قتل عام کا سال مکمل ہونے پر افسوس میں یوم سیاہ منایا اور وکلاءنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور چیدف جسٹس افتخار محمد چوہدری زون سے احتجاجی ریلی نکالی جو کچہری چوک ڈسکہ ،میلاد چوک ،مین بازار،صوبیدار بازار ،سمبڑیال روڑ اور کچہری روڈ دسکہ سے ہوتی ہوئی بار روم میں اختتام پذیرہوئی شرکاءریلی نے آمریت مردہ باد اور گو مشرف گو کا جو یار ہے غددار ہے غددار ہے کے زبر دست نعرے لگائے ریلی کی قیادت صدر بار ڈسکہ محمد جمیل چوہدری ایڈووکیٹ نے کی۔
ڈسکہ( اے پی ایس) منشیات کی روک تھام کے سلسلہ میں خصوصی مہم کے دوران سرکل انچارج معین اشرف بٹر سرکل ڈسکہ پولیس کی زیر نگرانی میںکریک ڈائون میں 20افراد کو رنگے ہاتھوںگرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب اور جدید اسلحہ بر آمد کر لیا جبکہ شراب کشید کرنے والے 6اڈوں کو بھی برباد کر دیا صدر ڈسکہ پولیس نے موضع آدم کے چیمہ میں پھالیہ کے عارضی رہائشی ظفر بھٹی کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر چالو بھٹی، 2بوتل شراب ،بمبانوالہ پولیس نے کوٹ جنڈو کے کالا کے ڈیرہ سے چالو بھٹی، 10بوتل شراب اور عبدالغفور کےڈیرہ سے چالو بھٹی ،1ڈرم لہن ،5بوتل شراب ،ایک پسٹل ناجائز اور غلام حبیب سکنہ بھانو پنڈی سے50گرام چرس اور اوٹھیاں کے زاہد سے30بور پسٹل ناجائز بر آمد کیا ،سٹی ڈسکہ پولیس نے جیسروالا کے انور سے50گرام چرس ،ستراہ پولیس نے کیری ڈبہ میں سوار 4افراد کو گرفتار کر کے وسیم بھٹی ،احسان اور امین سکنہ بھڑیانوالہ سے2کلاسنکوف اور ایک پسٹل ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ڈاکوئوں جاوید اور اخلاق سکنہ جڑانوالہ سے فی کس 30بور پسٹل ناجائز ،کوٹ گھمن کے عبد الحمید کے ڈیرہ سے 10بوتل شراب چالو بھٹی کا سامان وغیرہ ،کوٹ موکھل کے رشید منیر اور بشیر سے 10بوتل شراب ،2بوتل لہن ،30بور پسٹل اور عبد الستار وغیرہ سے20بوتل شراب اور چالو بھٹی بھی بر آمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر کے حوالا توں میں بند کر دیا علا وہ ازیں قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمعبد الرشید کو بناہ دینے کے جرم میں ستارہ پولیس نے امتیاز اور اعجاز سکنہ کوٹلی نو شہرہ کےخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ستراہ پولیس نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا ٹریڈمارک استعمال کر کے جعلی مشروبات بھر کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کے جرم میں ملک عظمت کو گرفتار کر لیا چھاپہ مخبر کی اطلاع پر مارا ملزم عظمت عرصہ طویل سے 2نمبر بوتلیں اور مشروبات فروخت کرتا چلا آرہا تھا ۔
ڈسکہ ( اے پی ایس)تیز رفتار موٹر سائیکل لوڈ کھڑی ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں چچی ہلاک ہو گئی جبکہ 16سالہ بھتیجا اور 4سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ موضع اڈم کے چیمہ کے رہائشی حبیب اللہ کی بیوی منور بی بی اور 16سالہ بھتیجا عبد السلام سکنہ دھاری والا اور 4سالہ بیٹا احمد ہمراہ رات کوموتر سائیکل پر سوار ڈسکہ سے گائوں واپس جا رہے تھے راستے میں گندم سے لوڈ کھڑی ٹرالی سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں منور بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور عبد السلام اور احمد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کےلئے مقامی ہسپتال لایاگیا جہاں سے ان کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔
ڈسکہ( اے پی ایس) 3نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار 2افرد سے ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون وغیرہ چھین کر جاتی دفعہ موتر سائیکل کی چابی نکال کر لے گئے تفصیل کےمطابق موجع ترگا کا رہائشی ڈاکٹر ریاض مسعود اپنے دوست کے عمران کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گائوں واپس آرہے تھے بھلووالی کے قریب نامعلوم موتر سائیکل 125بلا نمبری پر سوار ڈاکوئوں نے روکا اور دونوں مذکوران سے3موبائل فون ،نقدی مجموعی طورپر 12700/-روپے اور ضروری کاغذات چھین لئے اور جاتی دفعہ موٹر سائیکل کی چابی نکال کر لے گئے موترہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
ڈسکہ ( اے پی ایس) متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب نے پنجاب بھر کے 35اضلاع میں متحدہ محاذ اساتذہ کی ضلعی تنظیموں کو توڑ دیا ہے اور 20مئی 2008ئ تک تمام اضلاع میں کسی مرکزی عہدیدار کی زیر نگرانی انتخابات کروا کر نئے عہد یداروں کی فہرستیںصوبائی صدر متحدہ محاذ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے اس امر کا فیصلہ گذشتہ روز متحدہ محاذ اساتذہ صوبہ پنجاب کے چیئر مین حافظ عبد الناصر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس سے چوہدری تاج حیدر،اظہر عباس ، اللہ داد ملک،رشید احمد بھٹی،منیر سندھو،سجاد اختر اعوان،یار ضرار احمد، محمد یونس اور ایم عبد الرشید ناگرہ نے اجلاس میں اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم عبد الرشید ناگرہ نے کہا کہ قبل ازیں 28جنوی2008ئ کو بھی متحدہ محاذ کے اجلاس میں پچھلے سال منتخب ہونے والی تمام ضلعی باڈیز توڑ دی گئی تھی اور 20مارچ2008ئ تک تمام اضلاع کے نئے انتخابات مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی تھی۔اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تاحال ضلعی سطح پر نئی باڈیز تشکیل نہیں دی گئی ہیںجس کی وجہ سے اساتذہ کے مسائل و مشکلات حل کروانے اور احتجاجی تحریک کے موقع پرضلعی لیول پر کسی قسم کا کوئی احتجاج کرنے میں شدید مشکلات در پیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب 20مئی2008ئ تک تمام ضلعی تنظیموں کو نئے انتخابات کے ذریعے نئے عہدیدار منتخب کرنے ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے اور نئی باڈیز کی تشکیل تک تمام ضلعی عہدیددار معطل رہیں گے اور کسی انتظامی افسر سے متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلع عہد یدار کی حیثیت سے اساتذہ کے مسائل و مشکلات کے سلسلہ میں ملاقات نہیںکر سکیں گے۔خلاف ورزی کرنے والے عہدیدار کےخلاف متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے چیئر مین حافظ عبد الناصر سخت تادیبی کارروائی کریں گے۔اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے پنجاب بھر کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز تعلیم سے مطالبہ کیا گیا کہ ٹیچرزپیکج پر عملدرآمد 31مئی 2008ئ تک کیا جائے اوراساتذہ کو ٹیچر ز پیکج کے تمام بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرپنجاب بھر کے لاکھوں اساتذہ شدید رد عمل ظاہر کرنے میں حق بجانب ہو ں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment