International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 13, 2008

نواز شریف کے عزم و حوصلہ اور وزارتوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ججوں کو بحال نہ کرنے کے مشرف اور امریکہ کے ایجنڈے میں آصف علی زرداری بھی ش

لاہور ۔پنجاب کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے مسلم لیگ (ن) خصوصی نواز شریف کے عزم حوصلہ اور وزارتوں سے قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو بحال نہ کرنا جنرل (ر) پرویز مشرف اور امریکہ کا ایجنڈا ہے جس میں اب آصف زرداری بھی شامل ہو گئے ہیں ۔ آصف علی زرداری کو چاہیے کہ وکلاء اور عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں ۔ وکلاء تحریک کو مزید موثر فعال بنانے کیلئے پنجاب کی تام ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کے نام سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ممبران چاروں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدر اور سیکرٹری ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انور کمال، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار رانا اسد اللہ خان، صدر ملتان ہائیکورٹ بار محمد اشرف خان، صدر بہاولپور ہائیکورٹ بار محمد اسلم چنٹر، سیکرٹری ملتان ہائیکورٹ بار محمد نوید رانا و دیگر نے آج لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے درمیان تعاون اور تحریک بحالی عدلیہ میں وکلاء کے کردار اور تحریک کو مزید موثر کرنے پر غور کیا گیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ایسوسی ایشنز ضلعی اور تحصیل سطح پر سول سوسائٹی کے تمام طبقات خصوصا ٹرانسپورٹرز، تاجران، طلباء تنظیمیں اورمزدور تنظیموں سے رابطہ کر کے انہیں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں اعتماد میں لیں گے تاکہ مستقبل میں دی جانے والی کسی بھی پہیہ جام یا شٹر ڈاؤن کی کال کو موثر بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت وکلاء پی سی او ججوں کو تسلیم نہیں کرتے اس لئے کم از کم ہائیکور ٹ بارز کے عہدیداران خصوصا صدور اور سیکرٹریز صاحبان ان عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے اور وہ پہلے بھی پیش نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء صرف اور صرف 2 نومبر 2007ء والی عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں اور کسی بھی طور پر پی سی او ججوں کو تسلیم نہیں کریں گے اور نہ ہی تحریک سے پیچھے ہٹیں گے چاہے اس کیلئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک کے دوران اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جن وکلاء رہنماؤں نے عدلیہ یا حکومتی سطح پر کوئی عہدہ لیا ہے وکلاء اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز پر مشتمل ایک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی لاہور ہائیکورٹ جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کے نام سے تشکیل دے گئی ہے جس کے ممبران چاروں ہائیکورٹ بار ایسوسی اینشز کے صدر صاحبان 3 ماہ کیلئے باری باری اس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے ۔ پہلے مدت کے چیئرمین صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن دوسری کے راولپنڈی سے تیسری کے بہاولپور سے اور چوتھی مدت کے چیئرمین ملتان بار کے صدر ہونگے ۔ جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کے تحت پہلا علاقائی کنونشن راولپنڈی میں منعقد کیا جائے گا جس کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے 2 نومبر 2007ء کی عدلیہ کی بحالی کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن)خصوصا نواز شریف کے عزم حوصلہ اور وزارتوں سے قربانی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے کردار کی بھی تعریف کی کہ وہ اس ملک میں آزاد، مضبوط اور خود مختار، عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں وکلاء کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس جمہوری حکومت کی طرف سے میڈیا پر کسی قسم کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں ا ور اگر کوئی ایسا فیصلہ کیا گیا تو وکلاء میڈیا کے شانہ بشانہ بھرپور آزاد میڈیا کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

No comments: