International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 13, 2008

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٩ وفاقی وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پیش کردئیے

اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو وفاقی کابینہ میں شامل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 9 وفاقی وزراء نے اپنے استعفے پیش کردئیے ہیں ۔ 12 مئی کوڈیڈ لائن کے مطابق ججز کو بحال نہ کیے جانے پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق مستعفی ہوئے ہیں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے آج منگل کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزراء نے ملاقات مین اپنے استفی پیش کیے ۔ مستعفی ہونے والے ان 9 وفقی وزراء میں سینئر وفاقی وزیر خوراک وزراعت چوہدری نثار علی خان ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ وزیر تجارت شاہد خاقان عباسی ‘ وزیر ریلوے سردار مہتاب احمد خان ‘ وزیر تعلیم احسن اقبال ‘ وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل ‘ خواجہ محمد آصف ‘ وزیر ثقافت خواجہ محمد سعد رفیق ‘ وزیر سائنس وٹیکنالوجی ‘ تہمینہ دولتانہ‘ وزیر دفاعی پیداوار ‘ رانا تنویر شامل ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو استعفوں پر عملدرآمد س ے روک دیا ہے آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ آخری کوشش کے طور پر نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ان کی وطن واپسی تک استعفوں پر عملدرآمد نہ کریں ۔ مستعفی وزراء کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کی جانب سے ضیافت دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔
مستعفی وزراء نے سیاہ پٹیاں باندھ کرحلف لیا تھا
وفاقی کابینہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 9 مستعفی وزراء نے 31 مارچ کو بازوؤں پر پٹیاں باندھ کر اپنے عہدوں کو حلف اٹھایا تھا۔ صدر پرویز مشرف نے وزراء سے حلف لیا۔ بعدازاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزراء نے ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کے اعزاز میں دی گئی چائے کا بھی بائیکاٹ کیا تھا
۔۔۔۔۔
مستعفی وزراء نے ہاتھ سے اپنے استعفے تحریر کیے تھے
وفاقی کابینہ سے مستعفی ہو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 9 وفاقی وزراء نے اپنے ہاتھ سے استعفی تحریر کیے تھے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ا9و زراء نے ہاتھ سے لکھے ہوئے استعفی پیش کیے
۔۔۔۔۔
وفاقی کابینہ میں 43 دنوں کی رفاقت
وفاقی کابینہ میں 43 دنوں کی رفاقت کے بعد پاکستان کے بعد مسلم لیگ(ن) کے 9 وفاقی وزراء منگل کو کابینہ سے مستعفی ہو گئے ۔ وفاقی کابینہ نے 31 مارچ 2008 ء کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ 43 دنوں تک یہ ذمہ داری نبھانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 9 وزراء ججز کی بحالی کے ایشو پر مستعفی ہو گئے ۔

No comments: