اسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ مستعفی وزراء کے استعفے منظور کرنے نہ کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر کیاجائے گا۔ عدلیہ ، دہشت گردی ، اور مہنگائی سمیت تمام بحرانوں پرباہمی تعاون سے قابو پالیں گے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے وفاقی کابینہ سے مستعفی وزراء کے اعتزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مستعفی سینئر وزیر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور آمریت کا راستہ روکنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے مستعفی وزراء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزراء سمیت سینٹ میں قائد ایوان رضا ربانی اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، مستعفی سینئر وزیر اور قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائم مقام پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار علی خان نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ تمام بحرانوں کو مل کر حل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے موجودہ حکومت سے انتہائی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں مل کر نظام کو تبدیل کرنا ہے ۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے وزراء کے استعفوں کے پس منظر اور وجوہات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کے اصولی موقف کی وجہ سے کابینہ سے مستعفی ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم نے شرکاء ظہرانہ کو آگاہ کیاکہ پارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے ان سے رابطہ کیا ۔ ان کی وطن واپسی پر وزراء استعفے منطور کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment