اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحق ڈار نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت پانچ سال کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحق ڈار نے زرداری ہاؤس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران مجوزہ آئینی پیکیج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اسحق ڈار نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ان کی ملاقات آصف علی زرداری کی خواہش پر ہوئی۔ اسحق ڈار نے بتایاکہ آصف علی زرداری آئینی پیکیج میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت تین سال کے بجائے پانچ سال کرنے پر رضامندہیں۔اسحق ڈارنے بتایا کہ آئینی پیکیج کی کاپی ابھی مسلم لیگ ن کو نہیں ملی تاہم آئینی پیکیج پر تحفظات برقرار ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ آصف زرداری نے یقین دلایا کہ آئینی پیکیج میں متنازعہ امور پر مشاورت اور بات چیت جاری رہے گی۔ اسحق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کا وقت ابھی طے نہیں ہوا تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات مناسب وقت پر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے ملاقات کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment