لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے شریف برادران کے کاغذات نام زدگی منظور کئے جانے کے خلاف اپیلوں کو سماعت کے لئے منظور کرلیا۔شریف برادران کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ شہباز شریف کے خلاف ایک امیدوار نے اپنے اعتراضات پر زور نہیں دیا۔الیکشن ٹریبونل جسٹس میاں نجم الزمان اور جسٹس طارق شمیم نے شریف برادران کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ میاں نواز شریف کے خلاف این اے 52راولپنڈی سے ان کے مخالف امیدوار نے طیارہ سازش کیس اور ہیلی کاپٹر کیس میں سزایافتہ ہونے کی بنا پر کاغذات نام زدگی مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔جس منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے میاں نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا،اور سماعت28 مئی تک ملتوی کردی۔الیکشن ٹریبونل نے میاں شہباز شریف کے کاغذات نام زدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر اپیلیوں کی بھی سماعت کی۔میاں شہباز شریف کے خلاف مخالف امیدواروں نے جلاوطنی کے معاہدے سے انحراف کا الزام لگایا گیا ہے،تاہم عدالت نے درخواست گذاروں سے معاہدہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ الیکشن ٹریبوکنل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی10 راولپنڈی سے میاں شہباز شریف کے خلاف ملک محبوب الہیٰ کی اپیل نمٹا دی، ملک محبوب کے وکیل کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل درخواست پر زور نہیں دینا چاہتا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, May 26, 2008
شریف برادران کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے شریف برادران کے کاغذات نام زدگی منظور کئے جانے کے خلاف اپیلوں کو سماعت کے لئے منظور کرلیا۔شریف برادران کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ شہباز شریف کے خلاف ایک امیدوار نے اپنے اعتراضات پر زور نہیں دیا۔الیکشن ٹریبونل جسٹس میاں نجم الزمان اور جسٹس طارق شمیم نے شریف برادران کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ میاں نواز شریف کے خلاف این اے 52راولپنڈی سے ان کے مخالف امیدوار نے طیارہ سازش کیس اور ہیلی کاپٹر کیس میں سزایافتہ ہونے کی بنا پر کاغذات نام زدگی مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔جس منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے میاں نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا،اور سماعت28 مئی تک ملتوی کردی۔الیکشن ٹریبونل نے میاں شہباز شریف کے کاغذات نام زدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر اپیلیوں کی بھی سماعت کی۔میاں شہباز شریف کے خلاف مخالف امیدواروں نے جلاوطنی کے معاہدے سے انحراف کا الزام لگایا گیا ہے،تاہم عدالت نے درخواست گذاروں سے معاہدہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ الیکشن ٹریبوکنل نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی10 راولپنڈی سے میاں شہباز شریف کے خلاف ملک محبوب الہیٰ کی اپیل نمٹا دی، ملک محبوب کے وکیل کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل درخواست پر زور نہیں دینا چاہتا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment