اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان ایم صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا اور اپنی حدود میں صرف پاکستانی فوج ہی کارروائی کر سکتی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف بہت واضح ہے اور وہ اپنی حدود کے اندر کسی بھی غیر ملکی فورسز کو کاروائی کی اجازت نہیں دے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی دعوت پر28 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے، اس سے قبل8 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے امریکہ جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی لسٹ بھارت کو فراہم کر دی ہے جبکہ بھارت کی جانب پاکستانی قیدیوں کی لسٹ آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ بھارت مثبت رہا اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ جلد پاکسان کا دورہ کریں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, July 3, 2008
ملکی حدود میں صرف پاک فوج ہی کارروائی کرسکتی ہے،دفتر خارجہ
اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان ایم صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پر کوئی حملہ نہیں کر سکتا اور اپنی حدود میں صرف پاکستانی فوج ہی کارروائی کر سکتی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف بہت واضح ہے اور وہ اپنی حدود کے اندر کسی بھی غیر ملکی فورسز کو کاروائی کی اجازت نہیں دے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی دعوت پر28 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے، اس سے قبل8 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے امریکہ جائیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی لسٹ بھارت کو فراہم کر دی ہے جبکہ بھارت کی جانب پاکستانی قیدیوں کی لسٹ آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ بھارت مثبت رہا اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ جلد پاکسان کا دورہ کریں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment