International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, July 3, 2008
پاکستان قابل اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا ‘ یوسف رضا گیلانی
کراچی ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ہے اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔ جمعرات کو یہاں پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین کی 89 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان منفرد محل وقوع رکھتا ہے اور دنیا کے اہم خطوں کے سنگم پر واقع ہے اور میری ٹائم کے شعبے کو اس وقت فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں پاکستان بحریہ کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کے لئے کم از کم اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے اور افواج پاکستان کو مکمل وسائل فراہم کریں گے ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن و سلامتی کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اس موقع پر وزیر اعظم نے کیڈٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی اور معلومات سے ہم آہنگ کریں ۔ وزیر اعظم نے مڈ شپ میں ولید عارف کو اعزازی تلوارعطا کی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment