International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, July 3, 2008

اسلام آبادہائی کورٹ نے ڈاکٹر قدیر کی نظر بندی کی خلاف پٹیشن کی سماعت ١٥ جولائی تک ملتوی کر دی



اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر قدیر خان کی نظر بندی کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو عدالت طلب کر لیا ہے ۔ سماعت کے دوران اقبال جعفری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ حکام سے بار بار درخواست کے باوجود انہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ وہ خود جا کر دیکھیں کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کس حالت میں ہیں ۔ بیرسٹر اقبال جعفری نے اپنے موکل کی اہلیہ کی جانب سے بھی ایک درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حراست میں نہ ہونے سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل کا بیان عدالت کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ توہین عدالت کی درخواست میں صدر اور مشیر داخلہ کو بھی فریق بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔

No comments: