حملے کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا ‘ مراعاتی پیکج کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ‘ ایران
واشنگٹن ۔ تہران۔ امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ متنازعہ جوہری پروگرام جاری رکھنے پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی خارج ازمکان نہیں ہے جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ حملے کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا ۔ امریکی صدر جارج بش نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی خارج ازمکان نہیں ہے لیکن ان کی اولین ترجیح تنازعہ کو سفارتی طریقے سے حل کرنا ہے ۔ دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی نے اقوام متحدہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی راہنما عالمی طاقتوں کی جانب سے دیئے گئے مراعاتی پیکج کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور چند ہفتوں میں اس کا جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی باتیں امریکہ کا نفسیاتی حربہ ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment