International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, July 3, 2008

تحصیل باڑہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن صراط مستقیم چھٹے روز بھی جاری ۔ فاٹا سیکرٹریٹ

پشاور۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن صراط مستقیم جمعرات کو چھٹے روز بھی جاری ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک موصول ہونے والے معلومات کے مطابق کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ البتہ باڑہ بازار میں کرفیو بدستور نافذ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں بدستور گشت کررہے ہیں۔اس آپریشن میں اب تک کل 87 لوگ گرفتار کیئے جاچکے ہیں اور ان سے چار گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے لیے گئے ہیں

No comments: