International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, July 3, 2008

عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء کا سپریم کورٹ کا بائیکاٹ اور دھرنا



اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ، راولپنڈی ہائی کورٹ اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشینز نے عدلیہ کی بحالی کے لیے 10 جولائی کو سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں فیصل آباد ، گجرات ، گوجرانوالہ ، چکوال ، ایبٹ آباد ، راولپنڈی کے وکلاء بھی شریک ہوںگے اس امر کا اظہار راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صدیق اعوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپریم کورٹ اسلام آباد کچہری میں وکلاء نے گزشتہر وز عداتلوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ وکلاء نے سپریم کورٹ کی سیڑھیاں پر دھرنا بھی دیا ۔ اور ضلعی کچہری سے سپریم کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی کو شاہراہ دستور پر سیکرٹریٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں نے روک لیا اور آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تاہم وکلاء کے شدید احتجاج پر رکاوٹین اٹھالی گئیں۔ سپریم کورٹ کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان بھی ریلی میں شامل ہو گئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسلام آباد کے صدر ہارو ن الرشید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس دوران شاہراہ دستور پر وزیراعظم سکواڈ کا گزر ہوا جسے دیکھ کر وکلاء نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ وکلاء نے پی سی او ججز کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صدیق اعوان نے کہا کہ 10 جولائی کو راولپنڈی سے شاہراہ دستور ا سلام آباد تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔ بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔ 10 جولائی سے وکلاء تحریک کا دوبارہ بھرپورطور سے شروع ہو گی ۔ وکلاء کے احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اطراف میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

No comments: