عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے جلد ہی جامع ٹھوس پروگرام کا اعلان کیا جائے گا
تمام معاملات میں حکمران اتحاد کو اعتماد میں لیں گے ، پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنائیں گے
وزیراعظم کا چیئرمین سینٹ اور عوامی وفود سے ملاقات میں اظہار خیال
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ نئی حکومت کو مختلف قومی چیلنجز بالخصوص بجلی کے بحران ، بیروز گاری ، مہنگائی ،امن و امان سے متعلق اہم، مسائل کا سامنا ہے عوام کی مدد اور حمایت سے ان قومی چیلنجز سے عہدہ برآ ہوں گے عوام کو فوری ریلیف کیلئے جلد ہی جامع پروگرام کا اعلان کیا جائے گا عوام کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کاحل حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو اور ملتان کی اقلیتی برادری کے وفد سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا چیئرمین سینٹ نے ان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت نئی حکومت کو درپیش چیلنجز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومی چیلنجز پر قابو پا لیں گے قومی مسائل کا حل حکومتی ترجیحات میں شامل ہے تمام معاملات میں حکمران اتحاد کو اعتماد میں لیاجائے گا وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد عوام کو ضروری ریلیف کی فراہمی سے م تعلق جامع پروگرام کا اعلان کریں گے پائیدار معاشی و اقتصادی ترقی اور قومی پیداوار میں اضافے کیلئے طویل المدتی حکمت عملی وضع کی جائے گی اس ضمن میں معاشی و اقتصادی ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنھبالنے پر مبارک باد دی اور نئی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا چیئرمین سینٹ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جمہوری سیٹ اپ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اداروں کو مستحکم کرے گا ملتان کی اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتی برادری ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے نئی حکومت موثر اقدامات کرے گی وزیراعظم نے اس عزم کا اظہاربھی کیا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرے گی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment