International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, March 28, 2008
سازش ایک انتہائی گھٹیا کام ہے ۔ ہم نے جو کام بھی کیا دیانتداری ، توکل اور اللہ کے بھروسہ پر کیا یہ سب کچھ قوم کے سامنے ہے۔خلیل الرحمن رمدے
لاہور۔ سپریم کورٹ کے معزول جج خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہسازش ایک انتہائی گھٹیا کام ہے ۔ ہم نے جو کام بھی کیا دیانتداری ، توکل اور اللہ کے بھروسہ پر کیا یہ سب کچھ قوم کے سامنے ہے ۔ آج پی یو جے کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر پرویز مشرف کے خلاف سازش کی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف انصاف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مارچ کو نئی قوم نے جنم لیا وہ عدالتی بحران ، عذاب یا زحمت نہیں بلکہ ایک نعمت ثابت ہو ا اس بھٹی سے ایک نئی قوم نے جنم لیا ہے جسے ہر کوئی خراج تحسین پیش کر رہا ہے ۔ مجھ سمیت ساتھی ججوں نے جو کردار ادا کیا وہ قوم کی قربانیوں سے کہیں کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کی وکلاء تحریک میں صحافیوں ، سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر شعبہ نے خون پسینے سے اس تحریک کو سینچا جس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں ۔ اس تحریک کے نتیجے میں پوری قوم میں احساس ذمہ داری پیدا ہوا اور ایک نئی قوم بن کر سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سازش گھٹیا قسم کا کام ہے اگر گھٹیا پن کا مظاہرہ کرنا ہوتا تو انصاف کی طرف نہ جھکتا بلکہ جھکاؤکسی طرف ہوتا ۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر سید ہما علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment