International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, March 28, 2008

دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے جس سے ہماری عوام متاثر ہو رہی ہے ۔آصف علی زر داری

پاکستان میں جمہوری حکومت سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔رچرڈ باؤچر
امریکی نائب وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جمہوری حکومت کی مکمل حمایت کرے گا تا کہ ملک کو محفوظ اور معاشی لحاظ سے مضبوط بنایا جائے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری سے ملاقات کے بعد امریکہ کے نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکہ اس کی حمایت کرے گا اور اسے مختلف میدانوں میں مدد فراہم کرے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اصل مقصد پاکستان افغانستان اور دوسرے ممالک کو دنیا کا محفوظ ترین خطہ بنانا ہے اور امریکہ اسی مقصد میں کامیابی حاصل کر نے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اس موقع پر آصف علی زر داری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مہمان نواز ہیں اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعلقات کے خواہاں ہیں انہو ںنے کہا کہ ہم امریکہ سے طویل المعیاد اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہے جیسا کہ ہمارے اپنے لوگ اور بچے دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں آصف علی زر داری نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کریں۔

No comments: