International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, March 28, 2008

امریکی فوج کو جوہری مواد کی از سرنو فہرست تیارکرنے کاحکم




امریکی فوج کو جوہری مواد کی از سرنو فہرست تیارکرنے کاحکمواشنگٹن …امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے تائیوان کو بلاسٹک میزائل کے فیوززکی غلطی سے فراہمی پر فوج کو تمام جوہری ہتھیاروں اور اس سے منسلک جوہری مواد کی ازسر نو فہرست تیا ر کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے تائیوان کا امریکا سے ہیلے کاپٹر بیٹری کے آرڈر پر بلاسٹک میزائل فیوزز کی فراہمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نیوی کے ایڈمرلAdm. Kirkland H. Donald کو تحقیقاتی آفیسر مقررکرکے 60 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔تائیوان کو یہ بلاسٹک میزائل فیوزز دوہزار چھ میں مہیا کیے گئے تھے لیکن پینٹاگون فیوزز کی فراہمی کو ماننے کو تیا ر نہیں تھا ۔ تائیوان کو ان فیوزز کی فراہمی پر بیجنگ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن سے شدید احتجاج کیا تھا جس پر امریکی صدر بش نے گزشتہ روزاپنے چینی ہم منصب ہو جن تاؤ کو فون کر کے امریکا کی اس غلطی کو تسلیم کیا۔اگست دو ہزار سات میں بھی پینٹاگون کی غلطی سے امریکی فضائیہ کاایک بم بار طیارہ جوہری ہتھیاروں سے لیس امریکا کی کئی ریاستوں کے اوپر سے گزرا لیکن جہاز کا پائلٹ اور دوسرا عملہ اس بات سے لاعلم تھا کہ وہ جس بم بار طیارے کو اڑا رہے ہیں وہ جوہر ی ہتھیاروں سے لیس ہے۔

No comments: