پشاور........… سرحد اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ارباب ایوب جان کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں شرکت کیلئے نومنتخب اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اجلاس میں سرحد اسمبلی کے آئندہ پانچ سال کے لئے ا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کا انتخاب کیا جارہا ہے،اجلا س میں نومنتخب 117اراکین بھی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر کے عہدے کے لئے کرامت اللہ چغرمٹی کو نامزدکیا گیا ہے جن کے بلا مقابلہ منتخب ہوجانے کا قوی امکان ہے ۔ قومی اسمبلی کے برعکس سرحد اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اس لئے بھی آسان اور غیر دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے کہ یہاں کی کمزور اپوزیشن ان عہدوں کیلئے امیدواروں کو سامنے نہیں لائی۔ سرحد اسمبلی کے ا سپیکر بخت جہان خان کی جانب سے استعفیٰ دینے کے باعث ارباب ایوب جان نومنتخب ارکان اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔جے یو آئی اورق لیگنے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی آئے ہیں۔ افتتاحی اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ا سپیکر کے انتخاب کے بعد ارباب ایوب جان سے نومنتخب ا سپیکر حلف لیں گے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, March 28, 2008
سرحد اسمبلی کاافتتاحی اجلاس
پشاور........… سرحد اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ارباب ایوب جان کی صدارت میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس میں شرکت کیلئے نومنتخب اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اجلاس میں سرحد اسمبلی کے آئندہ پانچ سال کے لئے ا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کا انتخاب کیا جارہا ہے،اجلا س میں نومنتخب 117اراکین بھی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر کے عہدے کے لئے کرامت اللہ چغرمٹی کو نامزدکیا گیا ہے جن کے بلا مقابلہ منتخب ہوجانے کا قوی امکان ہے ۔ قومی اسمبلی کے برعکس سرحد اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اس لئے بھی آسان اور غیر دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے کہ یہاں کی کمزور اپوزیشن ان عہدوں کیلئے امیدواروں کو سامنے نہیں لائی۔ سرحد اسمبلی کے ا سپیکر بخت جہان خان کی جانب سے استعفیٰ دینے کے باعث ارباب ایوب جان نومنتخب ارکان اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔جے یو آئی اورق لیگنے اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی آئے ہیں۔ افتتاحی اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ا سپیکر کے انتخاب کے بعد ارباب ایوب جان سے نومنتخب ا سپیکر حلف لیں گے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment