International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, March 28, 2008
جس طرح ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے معزول ججز کی نظر بندی ختم کی گئی اسی طرح ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ہی ان کو بحال کیا جانا چاہیے ۔ عتزاز احسن
اسلام آباد۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ وکلاء اور سول سوسائٹی تحریک کے مثبت نتیجے کا وقت آگیا ہے اور الیکشن میں جیتنے والی پارٹیوں کو ملنے والے ووٹ اور عوام اور وکلاء کی امانت ہیں جس کے بدلے میں عدلیہ کی بحالی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین سفیر امن احمد عمران شاہین کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں سیکرٹری جنرل عبدالعزیز تنولی، مصروف مجید ، کامران بلوچ ، شیراز سعید و دیگر شامل تھے انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک سے وکلاء اور سوسائٹی کے لوگ نہ تو سیاست چمکا رہے ہیں نہ وہ سیاسی لیڈر ہیں ان کا مقصد صرف اور صرف عدلیہ کی بحالی ہے انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کسی غیر ملکی آقا کے اشارے یا امریکی ڈکٹیشن کے تحت نہیں ہو گی بلکہ جس طرح ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے معزول ججز کی نظر بندی ختم کی گئی اسی طرح ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ہی ان کو بحال کیا جانا چاہیے انہوں نے کہاکہ صدر مشرف ہمارے کردار پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ نئی حکومت کیلئے صدر مشرف کی پالیسیاں جاری رکھنا ممکن نہیں وہ طاقت کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دے گی انہوں نے کہاکہ امریکی پالیسی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا اور دہشت گردی بڑھی جس کے خاتمے کیلئے حقیقتاً حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی اور سیاسی جماعتیں ملکی مفاد میں ہی طرز عمل میں تبدیلیاں لا کر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کام کریں گی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment