International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, March 28, 2008

دہشت گردی کے بارے میں حکومت کی پالیسی کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے ۔نائب خطیب لال مسجد کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ مرکزی لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر صدیق نے نئی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے بارے میں حکومت پاکستان کی پالیسی کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایاجائے انہو ں نے حکومت سے مدارس اور مساجد کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے مساجد و مدارس کو پامال کیا گیا نئی حکومت اس تقدس کی بحالی کیلئے اقدامات کر تے ہوئے مسجد مدرسہ کے تحفظ کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایجنسیوں کے کردار کو کم جائے لال مسجد آپریشن کے بعد بھی ظلم و زیادتی کا سلسلہ جاری ہے اس آپریشن کے بعد بھی لال مسجد سے وابستہ ١٠ افراد لاپتہ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظر ثانی کے لئے اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے انہوں نے مولانا عبدالعزیز کی رہائی جامعہ فریدیہ کی بحالی اور جامعہ حفصہ کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ بھی کیا ہے

No comments: