International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 9, 2008

مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات ، کراچی ہنگامے اور شیر افگن نیازی پر تشدد نئی حکومت کے خلاف سازش ہے ۔دونوں رہنماؤں کا ملاقات میں اظہار خیال

رائے ونڈ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں کراچی میں ہنگاموں اور ڈاکٹر شیر افگن پر تشدد کو نئی حکومت کے خلاف سازش قرار دیا گیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سرحد اکرم درانی، مولانا امجد خان اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر نور نیازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ عوام نے جو توقعات حکومت سے لگائی ہیں ان کو پورا کرنا ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی امور کے بارے پالیسی پارلیمنٹ میں طے ہونی چاہئے، ماضی میں جاری رکھا گیا ڈکٹیشن کا عمل نہیں دہرایا جانا چاہئیے۔ ملاقات میں کراچی میں ہنگاموں پر تشویش کا اظہار کرتے اس امر پر اتفاق ظاہر کیا گیا کہ سیاست میں تشدد اور کراچی میں فسادات نئی حکومت کے خلاف سازش ہیں جس کا سدباب ہونا چاہئیے۔

No comments: