International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, April 9, 2008

کراچی میں ہونے والی دہشت گردی فاشٹ تنظیم کا کارنامہ ہے ، ایم کیو ایم ایک فاشسٹ اور دہشت گرد تنظیم ہے ۔شباب ملی

راولپنڈی ۔ کراچی میں ہونے والی کھلی دہشت گردی کے خلاف شباب ملی راولپنڈی کا المودودی بلڈنگ میں ہنگامی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شباب ملی راولپنڈی حافظ زاہد خان نے کہاکہ کراچی میں امن وامان تباہ کرنے کی ذمہ داری ایم کیو ایم ہے۔ ایم کیو ایم ایک فاشسٹ اور دہشت گرد تنظیم ہے شباب ملی راولپنڈی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرنے کے حق میں قرار داد منظور کی گئی شباب ملی راولپنڈی کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبدالمنان یاسین ، نائب صدر انوار فیروز اعوان ، صدر ٖٖPP-12ملک نعیم ، صدر PP-11راجہ وسیم اقبال ، صدر PP-11راجہ عبداللہ ، ، صدر رحمت آباد شبیر اختر نے شرکت کی۔

No comments: