International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 9, 2008
کراچی میں حالات خراب کرنے کے ذمہ دار افراد کی پشت پناہی ایوان صدر سے ہورہی ہے ۔سیکریٹری نعیم قریشی
کراچی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعیم قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالات خراب کرنے کے ذمہ دار افراد کی پشت پناہی ایوان صدر سے ہورہی ہے اور یہ ایک منظم دہشت گردی کی کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ طاہر پلازہ میں مجھ سمیت 40سے زائد وکلاء کے دفاتر اور ایوان قائم ہیں اور میرا دفتر گزشتہ 25سال یہاں قائم تھا۔طاہر پلازہ کو آگ لگانے سے قبل دہشت گردوں نے عمارت کا مرکزی دروازہ بند کرکے اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بدھ کو بار میں جب جنرل باڈی اجلاس ختم ہوا تو ہمارے وکلاء پرامن انداز سے باہر نکلے ہمارے کسی رکن نے ایم کیو ایم کے لیگل ایڈ کمیٹی کے کسی فرد پر حملہ نہیں کیا اس سلسلے میں وہاں صحافی اور میڈیا کے افراد موجود تھے اور ان کے ریکارڈ میں تمام شواہد موجود ہیں۔ہم یہ کہتے ہیں کہ اس واقعے میں صدارتی کیمپ ملوث ہے اور ان کی سازش ہے کہ ملک جمہوریت کی راہ پر گامزن نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے کم عرصے میں وکلاء تحریک پر امن چلی آرہی ہے۔وکلاء نے بڑی بڑی ریلیاں نکالی ہیں تاہم ان میں سے کسی ایک ریلیوں اور جلسوں میں بھی وکلاء کی جانب سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا اور نہ ہی ہم نے کسی کا ایک پیسے کا نقصان کیا ہے جسکی گواہ پاکستان کی عوام اور تمام عدالتیں ہیں۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ہمارے جنرل باڈی اجلاس کے ایجنڈے میں لاہور کے واقعے کی مذمت شامل تھی اور ہم نے اپنے اجلاس میں ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے واقعات میں اسٹیبلشمنٹ اور صدارتی کیمپ ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں آگ لگانے والے ملک دشمن اور جمہوریت دشمن عناصر ہیں۔ہم نے پہلے بھی پاکستان بچایا تھا اور اب بھی پاکستان بچائیںگے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے بھی پاکستان کی حفاظت کی تحریک چلائی ہے اور آئندہ بھی چلائیںگے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment