حیلے بہانوں سے ججوں کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ،
چیف جسٹس کی بحالی کے جلووسوں کو 30منٹ میں منتشر کر دیا جانا تھا تو کس کے کہنے پر 6گھنٹے تک ڈرامہ ہو
پاکستان کا بچہ بچہ گواہی دیتا ہے کہ صدر مشرف فاشسٹ جماعت کے ذریعے اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں
تحریک انصاف کے چیئر مین کی گفتگو
اسلام آباد ۔ حیلے بہانوں سے کسی کو معزول ججز کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم کراچی میں ہونے والے واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ سندھ اسمبلی میںارباب غلام رحیم اور لاہور میں شیر افگن نیازی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ چیف جسٹس کی بحالی کے لئے نکالے گئے جلوس کو تیس منٹ میں آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے منتشر کر دیا جاتا تھا یہاں چھ گھنٹے کس کے کہنے پر تماشا ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پارٹی کے سنٹرل سیکریٹریٹ میں میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد کی پالیسی کے خلاف ہے ۔ کراچی میں آتشردگی ، ہنگامہ آرائی ، فائرنگ جلاؤ گھیراؤ اور اس کے نتیجے میں دو ہلاکتوں کے علاوہ دیگر نقصان کو جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ شیر افگن نیازی ایک ضعیف شخص ہے انہیں وحشیانہ اند از میں تشدد کا نشانہ بنانے کے عمل کو کسی صورت سراہا نہیں جا سکتا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان خفیہ ہاتھوں کو سامنے لایا جائے ۔ جنہوں نے لاہور میں ریاستی مشینری کے ہوتے ہوئے چھ گھنٹے تک قانون کی دھجیاں اڑائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان صدر مشرف نے پہنچایا ۔ انہوں نے قانون شکنی کی انتہا کی ۔ منتخب حکومت پر شب خون مار کر اسے ختم کیا ۔ لال مسجد ، جامعہ حفصہ پر غارت گری کے حفاظ کرام بچے اور بچیاں فاسفورس سے جلا دیں ۔ وانا ، وزیر ستان ، بلوچستان میں فوجی آپریشن کیے گئے ہیں ۔ سوات میں پاکستانی فوج یاور عوام مروائے ۔ فوج اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کی ۔ عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کی فاشسٹ پارٹی کو استعمال کر کے صدر مشرف اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اب جا گ چکی ہے ۔ میڈیا آزاد ہے اب کوئی شخص ٹوپی ڈرامہ کر کے پاکستانی عوام کی خواہشات کو قتل نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام گزشتہ دو دنوں سے جاری ڈرامے سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ یہ سازش ایوان صدر میں تیار کی گئی ۔ آج کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ صدر مشرف 12مئی کو ایم کیو ایم کے ذریعے ہلاکتوں کا بازار گرم کیا اسی رات اسلام آباد میں قوم کو مکا دکھایا ۔ عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ایوان صدر ، ہاری ہوئی پارٹی اور وہ سیاسی لوگ جو اقتدار کے ایوانوں کو اپنی حتمی منزل سمجھتے ہیں انہوں نے اپنی قومی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے ۔ صدر مشرف نے گزشتہ 9سالوں سے پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قوم وکلاء کی تحریک کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے وکلاء کمیونٹی مسے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو مشکل کی اس گھڑی اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وکلاء شیر افگن پر حملے کے ذمہ دار نہیں ہیں البتہ ہم غیر جابندارانہ حلقوں سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری اور انفارمیشن افتخار چوہدری ، سیکریٹری فنانس سردار اظہر طارق ، جائنٹ سیکریٹری کرنل یونس علی رضا اور جنرل سیکریٹری اسلام آباد اویس خالد بھی موجود تھے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, April 9, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment