تہران ۔ ایران نے یورنییم افزوزگی کے لیے مزید چھ ہزار سینٹری فیوجزکی تنصیب شروع کردی ۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ عالمی طاقتیں سن لیں ایران جوہری ٹیکنالوجی کے حصول میں بہت آگے جا چکاہے ۔امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ۔سینٹری فیوجز کی تنصیب کااعلان ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر کیا گیا۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نثراد نے چھ ہزار سینٹری فیوجز کی نتانز ایٹمی پلانٹ میں تنصیب کا اعلان کیا ،انہوں نے کہاکہ سینٹری فیوجز جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔دوسری طرف ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں جرمنی اور یورپی یونین کا ایک اہم اجلاس آئندہ ہفتہ چین میں ہو گا۔ گزشتہ سال نتانز میں نصب کیے گئے تین ہزار سینٹی فیوجز سے ایران نے صنعتی پیمانے پر یورینیم کی افزودگی شروع کردی ۔آج سے ہم چھ ہزار سینٹی فیوجز کی تنصیب کے مر حلے میں داخل ہورہے ہیں۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ایران سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ایران مزید تنہاہوگیا ہے اور اس پر نئی پابندیوں کا امکان بڑھ گیا ہے ۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں قبل از وقت ہوں گی۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام پر عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے اقدام نہیں کررہا ہے ۔فرانسیسی وزیر خارجہ برناڈ کو چنر نے کہاکہ ایٹمی پروگرام پر خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر عالمی برادری ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر نے پر غور کرے۔دوسری جانب ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کے مندوبین سولہ اپریل کو چین کے شہر شنگھائی میں ملاقات کریں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, April 10, 2008
عالمی طاقتیں سن لیں ایران جوہری ٹیکنالوجی کے حصول میں بہت آگے جا چکاہے ، احمدی نژاد کا اعلان
تہران ۔ ایران نے یورنییم افزوزگی کے لیے مزید چھ ہزار سینٹری فیوجزکی تنصیب شروع کردی ۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ عالمی طاقتیں سن لیں ایران جوہری ٹیکنالوجی کے حصول میں بہت آگے جا چکاہے ۔امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے ۔سینٹری فیوجز کی تنصیب کااعلان ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر کیا گیا۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نثراد نے چھ ہزار سینٹری فیوجز کی نتانز ایٹمی پلانٹ میں تنصیب کا اعلان کیا ،انہوں نے کہاکہ سینٹری فیوجز جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔دوسری طرف ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں جرمنی اور یورپی یونین کا ایک اہم اجلاس آئندہ ہفتہ چین میں ہو گا۔ گزشتہ سال نتانز میں نصب کیے گئے تین ہزار سینٹی فیوجز سے ایران نے صنعتی پیمانے پر یورینیم کی افزودگی شروع کردی ۔آج سے ہم چھ ہزار سینٹی فیوجز کی تنصیب کے مر حلے میں داخل ہورہے ہیں۔وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ایران سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ایران مزید تنہاہوگیا ہے اور اس پر نئی پابندیوں کا امکان بڑھ گیا ہے ۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں قبل از وقت ہوں گی۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام پر عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے اقدام نہیں کررہا ہے ۔فرانسیسی وزیر خارجہ برناڈ کو چنر نے کہاکہ ایٹمی پروگرام پر خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر عالمی برادری ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر نے پر غور کرے۔دوسری جانب ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کے مندوبین سولہ اپریل کو چین کے شہر شنگھائی میں ملاقات کریں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment