International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 6, 2008

بنوں۔خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک

بنوں میں پولیس کی ایک چوکی پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ منگل کی صبح خودکش حملہ آور جو ایک سائیکل رکشہ پر سوار تھا، نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب پولیس کی جانب سے روکے جانے پر خود کودھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکہ کے باعث ٤ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بنوں: خودکش حملے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار اور فوجی جوان شامل ہیں۔ زخمیوں کو بنوں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے۔بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ منگل کی صبح ساڑھے نو بجے ایک حملہ آور رکشے میں سوار ہو کر آیا اور بنوں کینٹ میں ناکے کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ دھماکے سے چیک پوسٹ اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔دھماکے کے بعد بنوں میں پولیس اور ایف سی کو الرٹ کر دیاگیا ہے اور بنوں میں داخل ہونے والوں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔دھماکے کے بعد بنوں میں پولیس اور ایف سی کو الرٹ کر دیاگیا ہے

No comments: