اسلام آباد ۔ ججزبحالی کمیٹی کے رکن بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کمیٹی نے اس اجلاس میں اپنی سفارشات مرتب نہ کیں تو وہ اگلے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اجلاس میں صحافیوں سے باتیں کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کمیٹی نے اس اجلاس میں اپنی سفارشات مکمل نہ کیں اور اعلان مری کی روشنی میں ججوں کی بحالی کے لئے کوئی سادہ قرار داد کا مسودہ تیار نہ کیا تو ایسی صورت میں وہ بھی اس کمیٹی میں مزید نہیں بیٹھیں گے جبکہ وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جب تک ججز بحالی کمیٹی کوئی متفقہ طور پر سفارش نہیں کرے گی اس پر قطعی عمل نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ عمل دوبارہ آصف زر داری اور نواز شریف کو بھیج دیا جائے گا جو ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دے سکتے ہیں وزیر قانون کی طرف سے یہ بیان آنے کے بعد وکلاء اور مسلم لیگ نواز کی قیادت ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ شاہد 12 مئی کو بھی کمیٹی کوئی واضح فیصلہ نہ کر سکے اس لئے فخر الدین جی ابراہیم کے مستعفیٰ ہو نے کے بعد چوہدری اعتزاز احسن کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment