International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 6, 2008

رحمن ملک کے خلاف کارروائی کی جائے ‘ الیکشن ملتوی ہونے کی انکوائری کرائیں گے ۔ صدیق الفاروق

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ(ن) نے ضمنی انتخابات ملتوی کروانے پر وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے ترجمان صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ‘ آصف علی زرداری ‘ اور نواز شریف کے علم میںلائے بغیر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ رحمان ملک نے صرف اپنی ذاتی حیثیت اور سرحد حکومت کے ساتھ جھوٹ بول کر انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بقول وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمان کے مطابق یہ سازش ہے تو ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ اس کی فورا انکوائری کی جائے انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نے عوام سے ووٹ کا حق چھیننے کی سازش کی ہے اور اتحادی جماعت کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اور رحمان ملک سرحد حکومت کے ساتھ جھوٹ بولنے اور انتخابات ملتوی کروانے کی سازش کا اعتراف کر چکے ہیں تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے آئین اور قانون کی خلاف ورزی اور دھوکہ دہی پر مبنی جو قوانین ہیں ان کے مطابق مشیر داخلہ پر مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ‘ پوری وفاقی حکومت اور اتحادی پارٹنرز سے پوچھے بغیر ایک شخص نے یہ سازش کی ہے اس سے حکمران اتحاد کو کو ئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ حکمران اتحاد اور مضبوط ہو گا۔

No comments: