International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 6, 2008

ضمنی انتخابات کے التواء نے موجودہ الیکشن کمیشن کو ربڑ سٹیمپ ثابت کر دیا ۔عمران خان


اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے التواء سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن ربڑ سٹیمپ ہے اور اسے سازش کے تحت اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اگر آج الیکشن کمیشن آزاد ہوتا تو ایسا نہیں ہو سکتا تھا کہ ضمنی انتخابات ملتوی کر دئیے جاتے سنٹرل سیکرٹریٹ میں میڈیا سیل سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے التوا کے خلاف آصف علی زر داری اس عدلیہ کے پاس جائیں گے جو ایوان صدر کے اشاروں پر چل رہی ہے اگر آج پاکستان کی عدلیہ اور الیکشن کمیشن بحال ہو تے تو یہ مسئلہ ہی پیدا نہ ہوتا عدلیہ کی آزادی ہی سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں اور اداروں کی مضبوطی سے ملک مضبوط اور عوام خوشحال ہو تے ہیں عوام کو انصاف میسر ہو تو تمام مسائل کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ دو نومبر والے ججز کی بحالی کے لئے ہم اس لئے زور دے رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میںپہلی مرتبہ ان ججز نےٓامر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غیر آئینی فیصلہ قبول کر نے سے انکار کیا بنیادی عوامی مسائل حل کیے اور وہی جرات مند ججز پاکستان کو بحرانو ں سے نکال سکتے ہیں اسی لئے آج تمام پاکستانی عوام ان ججز کی بحالی چاہتے ہیں انہوں نے زور دیا کہ آزاد الیکشن کمیشن کا قیام بہت ضروری ہے تحریک انصاف نے اے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر عدلیہ اور الیکشن کمیشن سمیت دوسرے اداروں کی آزادی کے لئے ہی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا

No comments: