International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 6, 2008

صدر پرویز مشرف اس وقت تک امریکی مفادات کے لئے ناگزیر ہیں جب تک وہ افغان پر مکمل قبضہ نہیں کر لیتا ۔فاطمہ بھٹو


دینی مدارس کے خلاف مغربی میڈیا کا پراپیگنڈا غلط اور بے بنیاد ہے انہیں اچھے اور برے میں فرق کرنا چاہیے
پاکستان سے فوج اور جاگیرداروں کے اثر و رسوخ کا خاتمہ انصاف اور احتساب کے ذریعے ہی ممکن ہے
بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی رہنما کا امریکی جریدے’’کاؤنٹر پنچ‘‘ کو انٹرویو

واشنگٹن۔ بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی رہنما فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف اس وقت تک امریکی مفادات کے لئے ناگزیر ہیں جب تک وہ افغان پر مکمل قبضہ نہیں کر لیتا ۔ ملک سے فوج اور جاگیردارانہ نظام کا اثر رسوخ انصاف اور احتساب کے ذریعے ہی ممکن ہے قومی مفاہمیتی آرڈیننس ایک غلط اقدام ہے مغربی میڈیا کا دینی مدارس کے خلاف پراپیگنڈہ سراسر غلط ہے اور بے بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شدت پسندی بڑھ رہی ہے کیونکہ حکومت کا دیہی علاقوں میں کوئی کنٹرول نہیں ہے امریکی سیاسی جریدے کاؤنٹر پنچ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور دینی اور مذہبی تنظیمیں آگے بڑھ کر عوام کے مسائل حل کر تی ہیں اور مدارس بناتی ہیں جس کی وجہ سے عوام اپنے بچوں کو مدارس میں تعلیم کے لئے بھیجتے ہیں انہو ں نے مغربی میڈیا پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا دینی مدارس کو دہشت گردی کے تربیتی سنٹر بتایا ہے جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ تمام مدارس ایسے نہیں ہیں مغربی میڈیا کو اچھے اور برے میں فرق کر نا چاہیے انہو ںنے کہا کہ صدر پرویز مشرف اس وقت تک امریکی مفادات کے لئے با اعتماد اور نا گزیر رہیں گے جب تک افغانستان پر امریکہ کا مکمل قبضہ نہیں ہو جاتا انہوں نے کہا کہ فوج میں صدر پرویز مشرف کی جو عزت تھی وہ بہت حد تک کم ہو گئی ہے اور نئی حکومت میں صدر پرویز مشرف کا کردار صرف انتظار کرو اور دیکھو کا ہو گا انہو ںنے کہا کہ اگر پاکستان میں احتساب اور قابلیت کو آنے دیا جائے تو ملک سے فوج اور جاگیردارانہ اثر رسوخ ختم ہو سکتا ہے انہو ںنے قومی مفاہمتی آرڈیننس پر کڑی تنقید کر تے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے جس کے ذریعے سیاستدانوں ،بینکرز اور اعلیٰ افسران کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات ختم کر دئیے گئے ہیں۔

No comments: