International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 20, 2008

کوہاٹ ایف سی ملیشیا کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ‘ ٦ سیکیورٹی اہلکار سمیت ١١ افراد شدید زخمی ۔اپ ڈیٹ

کوہاٹ ۔ کوہاٹ ایف سی ملیشیا کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ چھ سیکیورٹی اہلکار سمیت گیارہ افراد شدید زخمی ایک مشکوک شخص گرفتار ۔ تحریک طالبان درہ آدم خیل نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ منگل کے روز 9:50پر کوہاٹ قلعہ نائن ڈپو ہیڈ کوارٹر سے 20 گز کے فاصلہ پر کوہاٹ لیاقت میموریل ہسپتال کے نزدیک مین روڈ پر بنوں سے پارا چنار جانے والی ایف سی ملیشیا کی بس پر ریمورٹ کنٹرول بم سے مقامی شر پسندوں نے حملہ کیا بم ایک بائیسکل پر نصب کیاگیاتھا جو سڑک پر کھڑی تھی جونہی مذکورہ ایف سی ملیشیا کی گاڑی گزری تو سائیکل ایک زبردست دھما کے سے ایف سی ملیشیا گاڑی سے جا ٹکرائی ۔ دھماکہ کی آواز اتنی زوردار تھی کہ کوہاٹ کے طول و عرض میں دور دور تک سنی گئی ۔دھماکے کے نتیجے میں کرم ملیشیا کے چھ سکیورٹی اہلکار لانس نائیک فرید ، نائیک واجد ، سپاہی مشتاق ، بشارت ، عزت خان اور محمد رحیم جبکہ سویلین افراد میں رکشہ ڈرائیور رنگ بادشاہ ، طاؤس خان ، دایان ولی ، امان اللہ اور سپین گل نامی شخص شدید زخمی ہو گئے سیکیورٹی فورسز کے زخمیوں کو ملٹری کمبائیڈ ہسپتال کوہاٹ اور دیگر زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کر دیاگیا جائے واردات سے ایک مشکوک قبائلی زخمی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کا تعلق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ فیروز خیل کے جامع العلوم سے بتایا جاتا ہے۔ حساس ادارے کے اہلکار اور تفتیشی ٹیمیں گرفتار شدہ فرد سے تفتیش کر رہی ہیں جبکہ تحریک طالبان درہ آدم خیل کے ترجمان محمد نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی دھماکہ کے بعد پاک آرمی کے چاک و چوبند دستوں کے نائن ڈیو ہیڈ کوارٹر کوہاٹ قلعہ کے اردگرد پوزیشنیں سنبھال لی اور آنے جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا

No comments: