International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 20, 2008

آئندہ چند روز کے اندر وکلاء تحریک کا فیصلہ کن اور آخری راؤنڈ شروع ہونے والا ہے۔بشریٰ اعتزاز



لاہور۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کی اہلیہ بیگم بشریٰ اعتزاز نے کہا ہے کہ ان کے شوہر عدلیہ کی آزادی اور آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس پر وہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ’’ثناء نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیگم بشریٰ اعتزاز نے کہاکہ ان کے شوہر نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ بھی معزول ججوں کی بحالی اور پیپلز پارٹی سے اپنی وفاداری کے تحت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر اعتزاز احسن عدلیہ کی آزادی اور معزول ججوں کی بحالی کی اصولی جنگ لڑرہے ہیں اور وہ وکلاء وعوام کو مایوس نہیں کریں گے جب کہ پیپلز پارٹی سے ان کی وابستگی بھی کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے اسی لئے انہوں نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں بھی انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے صوبائی وزارت سے استعفیٰ دینے کو بہتر سجھا۔ بیگم بشریٰ اعتزاز نے کہا کہ مائنس ون یا مائنس ٹو کا فارمولہ وکلاء اور عوام کیلئے قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو ہر صورت بحال ہونا ہے ان کے بغیر معزول ججوں کی بحالی وکلاء تحریک کے منافی ہوگی جس پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک کو سول سوسائٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور آئندہ چند روز کے اندر وکلاء تحریک کا فیصلہ کن اور آخری راؤنڈ شروع ہونے والا ہے۔

No comments: