International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, May 20, 2008

پاکستان اور بھارت کا جامع مذاکرات پر ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان ، مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانے پر اتفاق ، مشترکہ بیان جاری

اسلام آباد۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامعہ مذاکرات کے چوتھے دور میں پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے تناظر میں اعتماد سازی کے ١٥ اقدامات تجویز کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور بھارت نے جامع مذاکرات کی اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیاہے ۔ منگل کو پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے اسلام آباد میں جامع مذاکراتی عمل کے چوتھے دور کا جائزہ لیا ۔ سیکرٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر جبکہ بھارتی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن نے کی ۔ دونوں اطراف نے جامع مذاکرات کے چوتھے دور کے جن امور کا جائزہ لیا ان میں امن و سلامتی ، جموں و کشمیر ، سیاچن ، سرکریک ، وولر بیراج ، دہشت گردی اور منشیات ، معاشی تعاون اور دوستانہ وفود کے تبادلوں کا فروغ شامل ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئے دونوں ممالک کے درمیان وزراء خارجہ سطح کے مذاکرات آج ( بدھ ) ہوں گے ۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی کریں گے۔

No comments: