قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران گرفتار ہونیوالے بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائیگا
رحمان ملک کی گورنر ہاؤس پشاور میں محسود قبائل جرگہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت
پشاور ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر برائے داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے بے گناہ افراد کی رہائی جلد عمل میں آئے گی جبکہ محسود قبائل کے علاقوں میں بند شاہرائیں بھی جلد کھول دی جائیں گی۔ مشیر داخلہ جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل کے پینتالیس رکنی امن جرگہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ جس نے گورنر ہاؤس پشاور میں ان سے ملاقات کی ملاقات میں گورنر سرحد اویس احمد غنی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات خراب کرنے میں پڑوسی ممالک کا ہاتھ ہے ۔ لیکن قبائلی خود کش حملہ آوروں کے بجائے حکومت کا ساتھ دیں۔ اس سے پہلے پینتالیس رکنی امن جردگہ اراکین نے گورنر ہاو?س پشاور میں گورنر سرحد اویس احمد غنی اور مشیر داخلہ رحمن ملک سے بات چیت کی ۔ جس میں قبائلی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام اور اصلاحات کے حوالے سے مذاکرات کئے گئے ۔ جرگہ میں بے نظیر بھٹو شہید اور فوجی آپریشن میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں اور دیگر افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

No comments:
Post a Comment