International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 26, 2008
پاکستا ن میں انتہا پسندوں کو اپنی طرز کا اسلام نافذ نہیں کرنے دیں گے ۔ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ عوام نے انتخابات میں جدت پسند قوتوں کو واضح مینڈیٹ دیا ہے او رہم نے عوامی نمائندہ حکومت تشکیل دے کر ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کا عزم کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار آج انہو ں نے امریکی پبلک افیئر کمیٹی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے وفود سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا وزیراعظم نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال اور ملکی معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں معیشت کی بہتری اور ترقی کیلئے حکومت داخلی اور بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے ان عناصر سے مذاکرات کئے جارہے ہیں جنہوں نے ہتھیار ڈال کر سیاسی عمل کا حصہ بن گئے ہیں دوسرے ان علاقوں میں معاشی بہتری لائی جائے گی اور اگر ان علاقوں میں معاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر فوجی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان انتہا پسندوں کو اپنی طرز کا اسلام نافذ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا اورحکومت ملک میں جمہوری استحکام پارلیمانی بالادستی اور 1973کے آئین کی بحالی چاہتی ہے تاکہ مستقبل میں جمہوریت پٹڑی سے نہ اترے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے وزیراعظم نے وفد کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ اسلام اور پاکستان کا صحیح تشخص پیش کرنے میں مدد کریں اور مغرب میں پاکستان اور اسلام کے خلاف پائی جانے والی غلط فہمیوں کو کم کرنے کیلئے کوشش کریں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو توانائی اور ڈیموں کی تعمیر کیلئے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ وزیراعطم نے وفود سے کہاکہ وہ امریکہ اور برطانیہ کے تاجروں کو حکومت کی سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں سے متعارف کرائیں تاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے وفد کے رہنماؤںنے وزیراعظم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں قابل تحسین ہیں وفد میں ڈاکٹر رضا بخاری ، پرویز لودھی ، فرید خان ، محمد ارشاد کھوکر اور ڈاکٹر شاہد طاہر شامل تھے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment