International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 26, 2008

مجھے مکمل آزادی چاہیئے ، دیوار سے لگائے جانے کے بعد اب کسی کی پرواہ نہیں کروں گا۔ ڈاکٹر قدیر خان

اسلام آباد۔ معروف ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ انہیں مکمل آزادی چاہیئے ۔ دیوار سے لگائے جانے کے بعد اب وہ کسی کی پرواہ نہیں کریں گے۔ ٹیلی فون پر ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں حکومت ہی ان کی رہائی میں رکاوٹ بن گئی ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ وہ اپنی مکمل آزادی کے لیے ہر مناسب طریقہ اختیار کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے صدر پرویز مشرف کے ملک توڑنے کے حوالے سے اپنے سے منسوب بیان کی تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں گمراہ کن اور شر انگیز ہیں تاہم جوہری سائنسدان نے کہا کہ سرحد اور بلوچستان کی صورت حال سے دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ملک بچانے کے لیے حکومت کو داخلی صور تحال بہترکرنا ہو گی ۔

No comments: