اسلام آباد ۔ ترجمان دفتر خارجہ محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دی گئی امداد کی تحقیقات کروانا ضروری نہیں ہے ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی 8 جولائی کوا لالمپور میں جی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا جائیں گے۔ 31 دسمبر 2009 ء تک پاکستان سے تمام افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ صدر کرزئی پر حملے کے حوالے سے افغان انٹیلی جنس کی رپورٹس غلط ہیں اس میں افغان وزارت دفاع کے لوگ ہی ملوث پائے گئے ہیں افغان حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ کسی بھی غیر ملکی کوپاکستان کے ایٹم بم کے ڈیزائن تک رسائی نہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی کی دعوت پر آج 27 جون سے چار روزہ دورے پر بھارت جائیں گے جہان وہ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میںد ونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پر بات چیت کریںگے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور دوسرے سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریںگے۔ ا س کے علاوہ وزیر خارجہ بھارت میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ میں بھی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی چار سے آٹھ جولائی کوالالمپور میں ہونے والے جی ایٹ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لیے 8 جولائی کو ملائیشیا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ‘ افغانستان اور نیٹو کے سہ فریقی کمیشن میں یہ طے پا چکا ہے کہ 31 دسمبر 2009 ء تک پاکستان سے تمام افغان مہاجرین ا پنے ملک واپس چلے جائیں گے اور پاکستانی حکومت اس کے مطابق ہی عملدرآمد کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغان صدر حامد کرزئی پر حملے کی مذمت کی تھی پاکستان اس حملے میں ملوث نہیں ہے اس طرح کی خبریں بے بنیاد اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کا حصہ ہیں بلکہ افغان صدر پر حملے میں افغان وزارت دفاع کے حکام ہی ملوث پائے گئے تھے انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنائے کیونکہ ایک دوسرے کے خلاف الزامات سے نہ تو ماضی میں کوئی فائدہ ہوا اور نہ ہی مستقبل میں اس کا کوئی فائد ہ ہو گا انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا یہ دعوی کہ پاکستان سے افغانستان مین طالبان جارہے ہیں سراسر غلط ہے ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں غیر ملکیوں کے شواہد ملے ہیں تاہم ان کی اصل تعداد کے بارے میں علم نہیں ‘ اور فاٹا میں ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے گئے ہین جبکہ سیاسی مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا میں چھپنے والی رپورٹس جن میں سوئٹزرلینڈ سے پاکستان کے ایٹم بم کے ڈیزائن ملنے کے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ سراسرغلط ہیں پاکستان کے ایٹمی ڈیزائن تک کسی غیر ملکی کو رسائی حاصل نہیں ہے اور اگر یہ سچ ہے تو پاکستان حکومت کو اس کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی ۔ اور اس ڈیزائن کوضائع کیوں کردیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک میکنزم قائم کیا جائے مہمند ایجنسی پر اتحادی افواج کے حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں امید ہے ان کو دو ہفتے کے اندر مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو درخواست دے دی گئی ہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ نیویارک جائیں گے جہاں پروہ اس حوالے سے مزید پیش رفت کریں گے انہوں نے کہا کہ انٹروپول کے ساتھ پاکستان معلومات کا تبادلہ کرتا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے حوالے سے جو امداد پاکستان کو دی تھی اس کی تحقیقات کی ضرورت نہیں اگر امریکہ چاہے تو تحقیقات ہو سکتی ہیں
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment