International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 26, 2008
فرانسیسی آرٹسٹ مونے کی ایک پینٹنگ ٨ کروڑ ڈالر میں نیلام
لندن ۔ فرانسیسی آرٹسٹ کلاڈ مونے کی بنائی ہوئی ’ واٹر للی پانڈ‘نامی ایک پینٹنگ 8 کروڑ ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوئی ہے جو ماضی میں اس فن کار کی فروخت ہونے والی کسی بھی پینٹنگ سے دوگنی قیمت ہے۔ لندن کے نیلام گھر کرسٹیزنے مونے کی یہ پینٹنگ منگل کی رات فروخت کی۔ اس پینٹنگ کی فروخت سے قبل اس کی قیمت کے بارے میں جو اندازے کیے گئے تھے، یہ اس سے کہیں زیادہ میں فروخت ہوئی ۔ اندازہ تھا کہ یہ تصویر ساڑھے تین کروڑ سے چارکروڑ ستر لاکھ ڈالر تک میں فروخت ہوگی۔ یہ فن پارہ ان چار واٹر للی پینٹنگز میں سے ایک ہے جس پر آرٹسٹ کے 1919ء کے کیے جانے والے اپنے دستخط موجود ہیں۔باقی تین میں ایک نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں موجود ہے اور دوسری کسی شخص کی نجی ملکیت ہے اور تیسری کو کاٹ کر اس کی دو تصاویر بنادی گئی ہیں۔ مونے کی پینٹگز کی سابقہ نیلامی کا ریکارڈ گذشتہ ماہ نیویارک میں ایک نیلامی کے دوران قائم ہوا تھا جب ان کی ایک پینٹنگ چار کروڑ دس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment