International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 26, 2008

راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن ) نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کرلی

راولپنڈی ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں بھی جمعرات کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن ) نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کرلی ۔ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55سے (ن ) لیگ کے امیدوار حاجی پرویز خان نے 36604ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدوار (ن ) لیگ کے منحرف راہنما اعجاز خان جازی 11052ووٹ لیکر دروسرے نمبر پر رہے ۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52سے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوا ر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کپٹن (ر ) صفدر نے 23000ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مد مقابل ( ق) لیگ کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی دوسرے نمبر پر رہے اگرچہ حلقہ این اے 55سے سابق وفاقی وزیر کی حمایت یافتہ و( ق) لیگ کی نامزد خاتون امیدوار بیگم نسیم علی سمیت مجموعی طور پر 17امیدوار میدان میں تھے ۔ تاہم یہاں پر حاجی پرویز اور جازی خان میں ون ٹو ون مقابلے کا ماحول رہا ۔ اس طرح جازی خان نے اپنے رہائشی حلقہ کے پولنگ سٹیشن میں 2135جبکہ ان کے مد مقابل (ن ) لیگ حای پرویز خان نے 1998ء ووٹ حاصل کیے ۔ راولپنڈی میں پولنگ مجموعی طور پر پر امن رہی تاہم ووٹ پول ہونے کی شرح انتہائی کم رہی ۔ پولنگ کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے

No comments: