International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 26, 2008
مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےحکومت کو راغب کریں، میر واعظ عمر فاروق کی نوازشریف سے درخواست
لاہور ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ حریت کانفرنس کے وفد کی قیادت میر واعظ عمر فاروق کر رہے تھے۔ یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی ۔ ملاقات کے دوران میر واعظ عمر فاروق نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی صدر پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اپنی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔ اور نوازشریف کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ جس طرح انہوں نے اپنے سابق دور میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو اقدامات کیے تھے اسی طرح کے اقدامات کے لیے حکومت کو راغب تاکہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو سکے۔ انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ جس طرح انہوں نے 1997ء میں بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی اور ان سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی تھی اسی طرح اب بھی من موہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے اور تمام سیاسی راہنما بیٹھ کر ان سے بات کریں۔ نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں وہ حکومتی جماعت کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات کریں گے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت جامع مذاکرات میں ٹھوس موقف اختیار کریں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment