International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 27, 2008

شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی پروگرام کی تفصیلات چین کے حوالے کر دی ، امریکہ کا خیر مقدم



پیانگ یانگ ۔ واشنگٹن ۔ شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی پروگرام کی تفصیلات چین کے حوالے کر دی ہیں ادھر امریکہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیا ہے شمالی کوریا کی طرف سے فراہم کردہ ایٹمی پروگرام کی تفصیلات میں پروگرام میں استعمال ہونے والے مواد سہولیات اور ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد شامل ہے ۔ شمالی کوریا کو یہ تفصیلات اس سال کے شروع میں دینا تھیں مگر مذاکرات میں بار بار تعطل کے باعث یہ تفصیلات فراہم نہ کی جا سکیں۔ امریکہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر عائد پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر بش نے کہا ہے کہ ان کا مقصد ہے کہ کوریا کا علاقہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو جائے اور وہاں عوام بھوک اور افلاس سے نجات حاصل کر سکیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا پر عالمی دباؤ جاری رہے گا تاکہ وہ اپنے ہتھیاروں اور ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تلف کر دے ۔ اس اعلان کے بعد آئندہ 45دنوں میں شمالی کوریا کے تمام داخلی اور خارجی امور کا جائزہ لیا جائے گا اور شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے خلاف مثبت پیش رفت نظر آنے کی صورت میں اسے دہشت گرد ممالک کے فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔

No comments: