International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 27, 2008

پی سی او ججز کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ۔نواز شریف



مجھے انتخابات کیلئے نااہل قرار دئیے جانے کے پس منظر اور وجوہات سے پوری قوم آگاہ ہے ۔ ولی باغ میں میڈیا سے گفتگو
چارسدہ ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے جو بھی کوششیں کی جائیں گی ہم ان کی حمایت کریں گے۔ مجھے انتخابات کے لیے نااہل قرار دئیے جانے کے پس منظر اور وجوہات سے پوری قوم آگاہ ہے ۔ پی سی او ججز کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ولی باغ میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان سے ان کے بھائی سنگین ولی خان کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جمعہ کو عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے بھائی سنگین ولی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے چارسدہ میں ولی باغ گئے ۔ انہوں نے اسفند یار ولی سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ پڑھی ۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے موقف پر قائم ہیں ۔ اس اصول سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے ساتھیوں نے بحال ہونا ہے ۔ اس حوالے سے قوم کے ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ انتخابی نااہلی کے حوالے سے وہ نہ اپیل کریں گے نہ پی سی او ججز کے سامنے پیش ہوں گے۔

No comments: