نئی دہلی ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہے گا تاکہ متنازعہ امور پر امن طریقے سے حل کیے جا سکیں جامع مذاکرات کے پانچویں مرحلے کے مذاکرات 20اور21 جولائی کو ہوں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم منصب پر باب مکھر جی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پرناب مکھر جی سے بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے بھارتی وزیر خارجہ کی توجہ مبذول کرائی ہے اور یہ کہ وہ بھارت ایک مثبت فوج کے ساتھ بھارت آئے ہیںاور وہ ایک جمہوری طور پر منتخب ہو نے والی حکومت کے نمائندے ہیںاور یہ جمہوری حکومت دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ تعلقات معمول پر لانا چاہتی ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور توقع کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی اس دعوت کا مثبت جواب دیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سود مند رہے اور ان میں تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور امید ہے کہ پاکستان بھی اسی طرح کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے مثبت جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے 5ویں مرحلے کے مذاکرات 20اور21جولائی کو ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر امن و امان دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل سے دونوں ملکوں اور پورے علاقے میں ایک پرامن فضا پیدا ہو گی اور ہمیں معیشت اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہا کہ قیدیوں اور ماہی گیروں کی رہائی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جوڈیشنل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور کھوکھر اپارمونا باؤ راستوں کو تجارت کے لیے کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات میں جموں وکشمیر کے بارے میں 21اور22 جولائی کو خارجہ سیکریٹریوں کی سطح پر بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 27, 2008
پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات ٢٠ اور٢١ جولائی کو ہوں گے، کشمیر پر بات چیت ہوگی
نئی دہلی ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہے گا تاکہ متنازعہ امور پر امن طریقے سے حل کیے جا سکیں جامع مذاکرات کے پانچویں مرحلے کے مذاکرات 20اور21 جولائی کو ہوں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بھارتی ہم منصب پر باب مکھر جی کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پرناب مکھر جی سے بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل کے حل کے لیے بھارتی وزیر خارجہ کی توجہ مبذول کرائی ہے اور یہ کہ وہ بھارت ایک مثبت فوج کے ساتھ بھارت آئے ہیںاور وہ ایک جمہوری طور پر منتخب ہو نے والی حکومت کے نمائندے ہیںاور یہ جمہوری حکومت دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ تعلقات معمول پر لانا چاہتی ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور توقع کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی اس دعوت کا مثبت جواب دیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سود مند رہے اور ان میں تمام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور امید ہے کہ پاکستان بھی اسی طرح کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے مثبت جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے 5ویں مرحلے کے مذاکرات 20اور21جولائی کو ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر امن و امان دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری عمل سے دونوں ملکوں اور پورے علاقے میں ایک پرامن فضا پیدا ہو گی اور ہمیں معیشت اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے کہا کہ قیدیوں اور ماہی گیروں کی رہائی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جوڈیشنل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور کھوکھر اپارمونا باؤ راستوں کو تجارت کے لیے کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات میں جموں وکشمیر کے بارے میں 21اور22 جولائی کو خارجہ سیکریٹریوں کی سطح پر بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment