International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, July 28, 2008
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کئی سالوں سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اب ان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد۔ صدر پرویز مشرف 8 اگست سے چین کے سر کاری دورے پر بیجنگ جائیں گے جہاں وہ بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر یں گے پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں وزیر اعظم دو سے تین اگت کو کولمبو میں سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے امریکی ایئر بیس پر کوئی پاکستانی خاتون قید نہیں ہے یہ بات ترجمان دفتر خارجہ محمد صادق نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا صدر پرویز مشرف 8 اگست کو چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے اور بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ صدر پرویز مشرف کو چین کے صدر نے دورے کی دعوت دی ہے اپنے دورے کے دوران صدر پرویز مشرف چین کے صدر ہو جنتاؤ سے بھی ملاقات کریں گے اس دوران بیجنگ اولمپکس میں کئی دوسرے عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے اس موقع پر صدر پرویز مشرف اور دوسرے عالمی رہنماؤں کے درمیان اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور عالمی معیار کے مطابق ان کی حفاظت کی جا رہی ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کافی عرصے سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی2سے 3اگست تک پاکستانی وفد کے ہمراہ سری لنکا میں ہو نے والی سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے سارک کانفرنس کے دوران ملاقات کے دوران وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات کا وقت بھی طے نہیں ہوا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی سارک کے وزراء سطح کے 30ویں سیشن میں اگلی جمعرات کے روز شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اس دوران اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نیم کے پندرہویں اجلاس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے اس اجلاس میں پاکستان سے متعلقہ کئی امور پر بات چیت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ توقع ہے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ امریکہ سے دو طرفہ معاشی سیکورٹی اور سٹریٹیجک کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعیب میں تعاون کا خواہاں ہے اور اس بات چیت میں سر مایہ کاری ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گی امریکہ بھارت نیوکلیئر معاہدے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے اس کے قومی مفادات اہم ہیں اور ان کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے کئی واقعات ہوئے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی فلیگ میٹنگ ہو گی جس میں ان واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بگرام ایئر بیس پر کوئی پاکستانی خاتون قید نہیں ہے اس حوالے سے افغان حکومت اور امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی صحافی نیئر زیدی کی گرفتاری کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے خاندان کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کر وانے کے حوالے سے تر جمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کر انے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر قواعد و ضوابط طے کر رہے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment