احمدآباد ۔ بھارتی ریاست گجرات میں بم دھماکو ں کے بعد انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے اور بھارت میں تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وشوا ہندو پریشد اپنی اس تحریک کے دوران ملک بھر میں جلسے جلوس اور مظاہرے کر ے گی۔ بنگلور اور احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وشوا ہندو پریشد کے جنرل سیکرٹری پراوین تو گاڈیا نے بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے جہادی دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پراوین تو گاڈیا نے مسلمانوں کو بھارتی فوج اور محکموں میں کوٹہ دینے کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ طرزعمل بھارت کو تباہ کر دے گا۔ انتہا پسند ہندو راہنما نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں تمام مدارس کو بند اور جہادی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک پاکستان اوربنگلہ دیش سے تجارتی اور سیاسی رابطے ختم کر دیئے جائیں ۔ بھارتی مسلم راہنماؤں نے وشوا پر یشد کے اس اعلان کو مسلم کش فسادات کرانے کی سازش قرار دیا ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment