سیالکوٹ ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمدشہبا زشریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ہم کشکول اٹھانے پر مجبور ہیں۔ ملک کو بچانے کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی اور سول سوسائٹی کو بھی اس سلسلہ میں حکومت کے ساتھ جدوجہد کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،لوگ گندگی ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ ہم عوا م سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور ملک میں صنعتوں کا جال بچھالوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیخ محمد شفیع آڈیٹوریم میں صنعتکاروں اور برآمدکندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلی نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سالوں کے دوران جن پالیسیوں پرعمل کیا گیا اس کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگائی اور مسائل ہیں اور آج کروڑوں عوام ایک وقت کے آٹے کیلئے ترستے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کو وزیر اعلی نہیں بلکہ عوام کاخادم اعلی سمجھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے دن رات نیک نیتی سے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چیف منسٹر ہاؤس میں ایک خصوصی سیل بنادیا گیا ہے جوان کے مسائل اور مشکلات کے فوری حل کیلئے اقدامات کرے گا ۔وزیر اعلی نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے اور اس پر بزنس کمیونٹی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمسایہ ممالک کی انڈسٹری ہم سے آگے نکل گئی ہے جوکہ بدقسمتی ہے اور یہی حال پاکستانی روپے کا ہے جو1990میں بھارت روپے کے مقابلے میں مضبو ط تھا لیکن آج بھارتی روپیہ پاکستانی روپے کے مقابلہ میں بہتر پوزیشن میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایگروانڈسٹری کو فروغ دینا ضروری ہے زراعت کے شعبہ میں ہم ڈیری فارم اور ملک پلانٹ لگاکر ملک میں زراعت کو ترقی دے سکتے ہیں اور اس منافع بخش کام سے ملک کی معیشت مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع مل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسی بنائے گی اور ان سے مل کر ملک کی تعمیر وترقی جاری رہے گی ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جب تک ملک میںا نصاف نہیں ہوگا کوئی شعبہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی معاشرے میں سکون ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے آزا دعدلیہ کا قیام ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے مجرموں سے مقابلوں میں شہید ہونے والے پولیس ملازمین کیلئے انعامی رقم بڑھا کر 20لاکھ روپے کردی گئی ہے تاکہ پولیس کے جوان زیادہ جواں مردی کے ساتھ مجرموں کی سرکوبی کی جنگ لڑ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ائیر کنڈیشنڈ کرنے کیلئے اڑھائی ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ یورپ میں پاکستانی ڈاکٹروں کا طوطی بولتا ہے لیکن یہاں لوگوں کو علاج کیلئے ڈاکٹرنہیں ملتے اورا س کی وجہ سہولیات کی عدم دستیابی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سابق حکومت نے ٹیوٹا جیسے اہم ادارہ کی طرف کوئی توجہ نہ دہی حالانکہ اس ادارے کے قیام کا مقصد صنعت کو تربیت یافتہ ہنر مندفراہم کرنا تھا ۔قبل ازیں وزیراعلی نے ضلع کچہری میں ڈی سی اوآفس میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے وزیرا علی پنجاب کو ضلع سیالکوٹ میں مکمل ہونے والے اور زیرتعمیر منصوبوں کے بارے بریفنگ دی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment